ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینک کے اے ٹی ایم سے .5 9 لاکھ روپے کی لوٹ ، سکیورٹی ایجنسی سے پوچھ گچھ

بینک کے اے ٹی ایم سے .5 9 لاکھ روپے کی لوٹ ، سکیورٹی ایجنسی سے پوچھ گچھ

Thu, 17 Nov 2016 11:15:02    S.O. News Service

کانپور، 16؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )شہر کے مضافات میں ارماپور میں واقع آفیسرز کالونی میں نامعلوم افراد اسٹیٹ بینک کا اے ٹی ایم توڑ کر اس میں سے 9 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ لے گئے۔پولیس سیکو رٹی ایجنسی کے لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔اس معاملے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے لٹیروں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔کانپور ایس ایس پی آکاش کلہری نے بتایا کہ ارماپور کی آفیسرز کالونی میں لگے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں 8 ؍نومبر کو شام کو 9 لاکھ 50ہزار روپیہ بھرا گیا تھا۔روپے رکھنے کے کچھ دیر بعد ہی نوٹ بندی کااعلان ہو گیا اور سرور ڈاؤن ہو گیا۔جس کی وجہ سے اس میں لین دین نہیں ہو سکا اور اے ٹی ایم بند کر دیاگیا ۔کل دیر رات جب سیکورٹی ایجنسی کے اہلکار اس میں روپیہ ڈالنے پہنچے ، تو انہوں نے اے ٹی ایم کے پیچھے سے نوٹوں کے ساتھ لفافہ ڈالا جانے والا میل باکس کھلا ہوا پایا اور اس میں سے 9.5 لاکھ روپے کے نوٹ غائب تھے۔سیکورٹی ایجنسی کے لوگوں نے اس بابت اپنی کمپنی کواطلاع دی ، جس کے بعد پولیس افسران کو اس بات کی معلومات دی گئی ۔کلہری نے بتایا کہ میں پولیس فورس کے ساتھ رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے ارماپور اسٹیٹ بینک گئی ، تو وہاں دیکھا کہ اے ٹی ایم کے پیچھے سے کھول کر پیسے لوٹ نکال لئے گئے ہیں ۔لوٹے گئے پیسوں میں 500کے پرانے نوٹ کے ساڑھے سات لاکھ روپے اور 100کے نوٹوں کے دو لاکھ روپے تھے۔پولیس سیکورٹی ایجنسی کے لوگو سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور بینک کے حکام سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔اے ٹی ایم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد لی جا رہی ہے، لیکن ابھی تک اس معاملے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں بینک منیجر کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آرکے تحت ارماپور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور پولیس افسران کی ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔


Share: